کورونا کی اس وبا میں جہاں تعلیم یافتہ کے لیے بھی نوکریاں موجود نہیں ہیں اور جو لوگ نوکریاں کر رہے ہیں ان کو بھی نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے، لیکن باوجود اس کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس نے اس مشکل وقت میں طلبہ کے لئے ایک آن لائن جاب فیئر "رکرو-فائی" کے عنوان سے گزشتہ مہینہ منعقد کروایا۔
جس میں تقریباً 26 مختلف کمپنیوں نے حصہ لیا اور آن لائن انٹرویوز کرنے کے بعد 180 طلبا و طالبات کو نوکریاں دستیاب کروائیں۔
یقینا اس مشکل وقت میں اے ایم یو کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس کی یہ پہل قابل تعریف ہے۔ آن لائن جاب فیئر منعقد کروانے کے لیے آئی ٹی ٹیکنالوجی کا سہارا لیا اور خود کمپنی سے رابطہ کیا۔ آن لائن، جس میں کمپنی اور طلبہ نے بھی آن لائن رجسٹریشن کیا۔
اے ایم یو ٹریننگ پلیسمنٹ افسر سعد حمید نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ لاک ڈاؤن میں اور اس وبا میں ہم نے ایک پہل کی آن لائن جاب فیئر کی، جس میں تقریباً 600 طلبا و طالبات نے آن لائن رجسٹریشن کرایا۔ الگ الگ کورس سے اور ان میں سے 180 طلبہ کو نوکری ملی ہیں، جس میں انٹرنشپ بھی شامل ہیں۔
اس میں لاء، مینجمنٹ، سائنس انجینئرنگ اور الگ الگ طلبا کا انتخاب ہوا ہے۔ اس آن لائن جاب فیئر میں کچھ بڑی کمپنیاں بھی آئی تھی، جنہوں نے حصہ لیا۔
پورا جاب فیئر آن لائن ہوا تھا، جو تھوڑا چیلنجنگ تھا۔ اس وبا میں کیوں کہ سبھی طلباء اپنے اپنے گھر پر تھے۔ 180 طلبہ کو نوکریاں ملی ہیں، جس میں سب سے زیادہ 10 لاکھ سالانہ کا پیکیج بھی ہے۔