اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ میں ایس ڈی ایم کی انہدامی کارروائی - امروہہ کی خبر

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے ایس ڈی ایم ششانک چودھری نے چارج سنبھالتے ہی امروہہ میں ایک بڑی کارروائی انجام دی ہے۔

امروہہ میں ایس ڈی ایم کی انہدامی کارروائی
امروہہ میں ایس ڈی ایم کی انہدامی کارروائی

By

Published : Jul 24, 2020, 9:31 PM IST

امروہہ میں کپڑے سے روئی تیار کرنے کے لیے کئی کاروباریوں نے بڑی تعداد میں یہاں ٹینک بنا رکھے ہیں جن میں کیمیکل اور تیزاب کی مدد سے کپڑوں کی دھلائی کی جاتی ہے اور ضائع ہونے والے گندے پانی کو زمین کی نچلی سطح پر موجود اچھے پانی کے ساتھ ایک بورنگ کی مدد سے ملا دیا جاتا ہے۔

امروہہ میں ایس ڈی ایم کی انہدامی کارروائی

ایس ڈی ایم ششانک چودھری نے بتایا کہ سنہ 2015 میں محکمہ آلودگی کنٹرول بورڈ نے گندا پانی زمین پر بہانے پر پابندی عائد کردی تھی لیکن اس کے باوجود ان لوگوں یہ کام بدستور جاری رکھا۔ لہذا اب اس آرڈر کی تعمیل کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر استعمال ہو رہے ٹینک کو مسمار کروا دیا گیا ہے اور سبھی تاجروں کو ہدایت دی گئی ہے اگر وہ دوبارہ ایسا کرتے ہیں تو ان کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

ششانک چوہدری، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر امروہہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details