اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں ریلی - ریاستی وزیر کپل اگروال

اترپردیش کے امروہہ ضلع میں شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس مین ریاستی وزیر کپل دیو اگروال نے بھی شرکت کی۔

شہریت ترمیمی قانون کی حمایت ریلی
شہریت ترمیمی قانون کی حمایت ریلی

By

Published : Jan 12, 2020, 11:18 PM IST

امروہہ میں سی اے اے کی حمایت میں منعقدہ ریلی کی قیادت ریاستی وزیر کپل اگروال نے کی، ملک بھر میں سی اے اے کی مخالفت کے بعد بی جے پی اب حمایت میں پروگرام ترتیب دے رہی ہے۔

سی اے اے کی حمایت میں ریلی، ویڈیو

ریاستی وزیر کپل دیو اگروال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس رہنما پرینکا گاندھی اور سماجوادی پارٹی رہنما اکھلیش یادو پر تنقید کی۔

اس دوران وزیر مملکت کپل اگروال نے کہا کہ 'نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کی شخصیات کے سامنے ان کے پاس(پرینکا گاندھی، اکھیلیش یادو) کچھ نہیں بچا ہے، یہ لوگ خود کو بہت چھوٹا محسوس کررہے ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، جو مہاتما گاندھی اور جواہر لعل نہرو نے کہا تھا یہ لوگ وہی کام ہم کر رہے ہیں لیکن اس کے بعد بھی پرینکا گاندھی ہم سے ناراض ہیں۔

پرینکا پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'پرینکا ان لوگوں کے پاس جارہی ہیں جو شر پسند ہیں، جن لوگوں نے پولیس پر فائرنگ کی، جنہوں نے پولیس پر لاٹھیاں برسائیں، انہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور گھروں میں جاکر انہیں بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں، تب ان کی ذہنیت یہ ظاہر کررہی ہے کہ وہ ملک کے میں کیا چاہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details