گنگا کے کنارے دیہاتوں میں جاکر دیہاتیوں کے لئے ایک اسکول کی شکل میں کلاس قائم کی ، جہاں پولیس اہلکاروں نے ا گاؤں والوں کو شراب نہیں بنانے اور شراب نہیں پینے کی نصیحت کی ۔
امروہہ: غیر قانونی شراب بنا نے والوں کے خلاف پولیس کی مہم - امروہہ ای ٹی خبر
ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں غیر قانونی شراب بنانے والوں کے خلاف پولیس کی مہم مسلسل جاری ہے۔
گاجرولہ تھانہ پولیس نے گاؤں کے تمام مرد و خواتین اور بچوں کو جمع کیا اور اُن سے بچوں کو تعلیم دلوانے اور اچھے کام کرنےکی تلقین کی۔
دوسری جانب تھانہ دھنورا پولیس نے گنگا کے ساحل پر غیر قانونی شراب بنانے والی بھٹیوں کو تباہ کرکے ان کو ختم کرنے کی کارروائی بھی کی۔
امروہہ کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ دھنورا پولیس اور شیر پور چوکی انچارج کی اس کارروائی میں تقریبا ڈھائی ہزار لیٹر لہن کو برباد کیا ۔اور شراب بنانے والی اشیا کو بھی توڑ دیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شراب مافیا کے خلاف مہم جاری رہیگی۔