اترپردیش کے ضلع امروہہ میں واقع حسن پور کوتوالی پولیس، سرویلنس ٹیم اور ایس او جی ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور ایک کنٹینر میں چھپا کر لایا جا رہا 3 کروڑ روپے کا گانجا چیکنگ کے دوران کنٹینر سے برآمد کیا گیا۔ اس گانجے کے ساتھ تین ملزمین کو بھی گرفتار کیا گیا۔
امروہہ میں گانجے کے ساتھ تین افراد گرفتار - ضلع امروہہ کی حسن پور
ضلع امروہہ کی حسن پور پولیس اور ایس او جی ٹیم نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 3 کروڑ روپے مالیت کا ( گانجا ) برآمد کیا ہے۔ اسی کے ساتھ تین افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔
امروہہ پولیس نے گانجے کے ساتھ تین افراد کو گرفتار کیا
اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے امروہہ ضلع کی سپرنٹنڈنٹ پولیس سنیتا نے بتایا کہ تینوں ملزمین میں سے دو کلیم اور ریحان ضلع مراد آباد کے رہائشی ہیں، اور ایک بہار کا رہائشی سمت ہے۔
ایس پی کے مطابق برآمد کیے گئے گانجے کی قیمت تقریباً ڈھائی سے تین کروڑ روپے ہے۔