اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ تین مجرم گرفتار - سی او امروہا

امروہہ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ تین مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔ ان تینوں کے پاس سے جو غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے وہ غیر ضلع سے لیا جاتا تھا اور امروہہ میں فروخت کیا جاتا تھا۔

Amroha police arrested three criminals with illegal weapons
امروہہ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ تین مجرموں کو گرفتار کیا

By

Published : Sep 21, 2020, 10:49 PM IST

ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کی صدر کوتوالی پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین شاطر مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔

امروہہ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ تین مجرموں کو گرفتار کیا

پولیس نے پکڑے گئے ملزمان سے 2 غیر قانونی پستول ، چار میگزین ، 5 غیرقانونی طمانچہ اور 153 کارتوس برآمد کیے ہیں۔

اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے امروہہ کے سرکل افسر وجئے کمار نے بتایا کہ تینوں ملزم آدرش کمار ، شیوم شرما اور دیپک شرما کی مجرمانہ تاریخ ہے اور وہ غیر اضلاع سے اسلحہ لاتے تھے اور امروہہ میں اونچی قیمتوں پر فروخت کرتے تھے۔

اس بار پولیس نے غیرقانونی ہتھیاروں کے ساتھ انہیں گرفتار کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس اب ان لوگوں پر مقدمہ درج کرکے جیل بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details