ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے سید ناگلی قصبے میں محکمہ منشیات کی ٹیم نے بغیر لائسنس کے چلنے والے میڈیکل پر چھاپہ ماری کی کاروائی کو انجام دیا ہے۔
امروہہ: لائسنس کے بغیر چل رہے میڈیکل پر چھاپہ ماری مرادآباد سے آئی ٹیم نے سید ناگلی پولیس اسٹیشن علاقے کے گاؤں ہریانہ میں فرمان نامی نوجوان کے ذریعہ غیر قانونی طور پر کھولے گئے میڈیکل پر پچاس ہزار روپے کے قریب کی دوائیں برآمد کی ہیں۔
محکمہ میڈیسن کے اسسٹنٹ کمشنر دیپک شرما نے بتایا کہ حکومت کے ذریعہ رجسٹریشن کے بغیر چلائے جانے والے میڈیکلز پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے سید ناگلی قصبے میں بھی چیکنگ کی جارہی تھی، جہاں ٹیم نے ایک میڈیکل سے بڑی مقدار میں دوائیں برآمد کی ہے۔
امروہہ: لائسنس کے بغیر چل رہے میڈیکل پر چھاپہ ماری انہوں نے کہا کہ اب ان دواؤں کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کتنی دوائیں جعلی اور کتنی ایکسپائر ہو چکی ہیں، جس کے بعد غیر قانونی طور پر دوائی فروخت کرنے والے فرمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال فرمان کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر دیپک شرما نے بتایا کہ ان کے ہمراہ مکیش جین ڈرگ انسپکٹر، مرادآباد، راجیش کمار ڈرگ انسپکٹر امروہہ اور تھانہ سید ناگلی پولیس موجود تھی۔