اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: 'شادی میں ڈی جے بجایا تو نکاح نہیں پڑھایا جائے گا'

ضلع امروہہ کے قصبہ اوجاری کی مسجد کے امام اور خطیب مفتی فیضان رضا نعیمی نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ اگر کسی شادی میں ڈی جے بجایا جاتا ہے تو وہ نکاح نہیں پڑھائیں گے اور نہ ہی جنازے کی نماز پڑھائیں گے۔

شادی میں ڈی جے بجایا تو نکاح نہیں پڑھائیں گے: مفتی نعیمی
شادی میں ڈی جے بجایا تو نکاح نہیں پڑھائیں گے: مفتی نعیمی

By

Published : Mar 18, 2021, 4:42 PM IST

اترپردیش ضلع امروہہ میں واقع قصبہ اوجاری کے امام اور خطیب مفتی فیضان رضا نعیمی قصبے کے لوگوں کو شریعت کے مطابق کام کرنے اور شادیوں میں جہیز اور ڈی جے کو بند کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

شادی میں ڈی جے بجایا تو نکاح نہیں پڑھائیں گے: مفتی نعیمی

جب مفتی فیضان رضا نعیمی سے اس بارے میں بات کی گئی تو ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو بتایا جارہا ہے کہ شادیوں کو آسان بنانا چاہیے اور جہیز نہیں لینا چاہیے اور اسلام میں جہیز کا مطالبہ کرنا جائز نہیں ہے۔

شادی میں ڈی جے بجایا تو نکاح نہیں پڑھائیں گے: مفتی نعیمی

مفتی نعیمی نے کہا کہ اگر جہیز دینا ہی ہے تو بھی کسی کو دکھائیں نہیں تاکہ کسی غریب بچی کے دل کو تکلیف نہ پہنچے۔

مفتی فیضان رضا نعیمی شادیوں میں ناچنے اور ڈی جے بجانے کے بارے میں سخت زبان میں کہا کہ اگر کسی شادی میں ڈی جے بجایا جاتا ہے تو وہ نکاح کو نہیں پڑھائیں گے اور اگر موت واقع ہوجاتی ہے تو جنازے کی نماز بھی نہیں پڑھائیں گے۔
انہوں نے اس بات کو علمائے کرام سے سختی سے نافذ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details