اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: وزیر صحت کی ضلعی ہسپتال میں وزٹ - وزیر صحت

ریاستی وزیر صحت اتل گرگ نے بی جے پی کے ضلعی صدر برجیش چودھری کے ساتھ امروہہ کے ضلعی ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسٹاف نرس کے ذریعہ زچگی کے نام پر دو خواتین سے رشوت لینے کی شکایت پر امروہہ کے ڈی ایم کو فون کر کے تحقیقات کا حکم دیا۔

وزیر صحت کی ضلعی ہسپتال میں وزٹ
وزیر صحت کی ضلعی ہسپتال میں وزٹ

By

Published : Jun 8, 2020, 10:48 PM IST

ریاست اترپردیش کے وزیر صحت اتل گرگ نے ضلع ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا۔ جہاں انہوں نے مریضوں سے ضلعی اسپتال کی صحت کی خدمات کے بارے میں دریافت کیا۔

برجیش چودھری ضلع صدر، بی جے پی

ہسپتال معائنے کے دوران وزیر صحت اتل گرگ نے میٹرنٹی وارڈ میں ایڈمٹ خواتین سے بات کی جہاں دو خواتین نے لیبر روم کی عملہ نرس پر زچگی کے نام پر پانچ ہزار روپے رشوت لینے کا الزام عائد کیا۔ جس کے بعد وزیر صحت نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امیش مشرا سے کو تحقیقات اور کاروائی کا حکم دیا۔

ہسپتال دورے پر وزیر صحت نے ایکسرے روم، جنرل وارڈ سمیت اسٹاک روم کا بھی معائنہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details