اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: مویشیوں کی اچانک موت سے محکمہ صحت تشویش میں - veterinary officer

اترپردیش کے ضلع امروہہ کے ڈھبرسی گاؤں میں اچانک مویشیوں کی موت کے سبب گاؤں میں سراسیمگی پیدا ہو گئی ہے، ایک ہفتے میں 8 جانوروں کی موت ہوئی جس میں چھ گائیں شامل ہیں۔

مویشیوں کی اچانک موت
مویشیوں کی اچانک موت

By

Published : May 27, 2020, 8:16 PM IST

گائے کے مرنے کی اطلاعات پر تفتیش کے لیے گاؤں آنے والے ویٹرنری آفیسر تیجپال سنگھ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ایسا لگتا ہے کہ جانور کچھ غلط چیز کھانے کی وجہ سے مر رہے ہیں۔

تیج پال سنگھ، ویٹرنری آفیسر، امروہہ، ویڈیو

تیجپال سنگھ نے بتایا کہ 'تمام مویشیوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور بقیہ کو تفتیش کے لیے بھیجا جائے گا جس کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

دو دنوں کے اندر ضلع امروہہ کے ڈھبرسی قصبے میں چھ آوارہ جانور ہلاک ہوگئے، پیر کو دو گائے کی لاشیں ملی تھیں اور چار کی لاشیں منگل کے روز ملیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details