اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: رمضان اور گرمی میں بھی بجلی دستیاب نہیں - electricity Officials are demanding money

اترپردیش کے ضلع امروہہ کے ٹنڈا گاؤں میں گذشتہ ایک ہفتے سے بجلی نہ ملنے سے لوگ پریشان ہیں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پینے کا پانی خریدنا پڑ رہا ہے مگر تاحال محکمہ بجلی کی جانب سے خراب ٹرانسفارمر کو ٹھیک نہیں کیا گیا ہے۔

رمضان اور گرمی میں بھی بجلی دستیاب نہیں
رمضان اور گرمی میں بھی بجلی دستیاب نہیں

By

Published : May 20, 2020, 6:30 PM IST



مقامی باشندہ مختار علی اور کامل نے بتایا کہ ان کے گاؤں کا ٹرانسفارمر گذشتہ 8 دنوں سے خراب ہے، بجلی کا نیا ٹرانسفارمر شروع کرنے کے لئے محکمہ برقی کے عہدیدار رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس لئے انہیں پانی خریدنا پڑتا ہے اور گھر کا باقی کام گاؤں سے دور کھیتوں میں جا کر کرنا پڑتا ہے۔

رمضان اور گرمی میں بھی بجلی دستیاب نہیں


اس شدید گرمی اور رمضان کے موقع پر بھی اس گاؤں میں محکمہ برقی کی جانب سےکوئی سہولت نہیں ہے۔

محکمہ بجلی سے پریشان دیہاتیوں نے زور دار نعرے بازی کی اور حتجاج کرتے ہوئے ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details