اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: دینی تعلیمی کانفرنس - دینی تعلیمی کانفرنس

ضلع امروہہ میں شیعہ برادری کے سب سے بڑے ادارے تنظیمِ المکاتب کے زیرِ انتظام تعلیمی کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے، یہ دینی تعلیمی کانفرنس دو روزہ ہوگی جس میں مغربی یوپی کے علماء شریک ہوں گے۔

دینی تعلیمی کانفرنس

By

Published : Nov 23, 2019, 11:48 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے قصبہ سدنگلی میں دینی تعلیمی کانفرنس کا آغاز ہوا، اس کانفرنس میں شریک علماء نے بتایا کی یہ کانفرنس شیعہ برادری کے سب سے بڑے ادارے تنظیمِ المکاتب کر رہا ہے۔

دینی تعلیمی کانفرنس، ویڈیو

یہ ادارہ سرکار خطیب نے شروع کیا تھا جس کو آج بلندیوں پر حیدر صاحب نے پہنچایا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس ادارے کا مقصد قوم میں دینی معلومات کو پھیلانا ہے، آج یہ ادارہ ملک بھر میں تقریباً 1200 سے زائد مکاتب چلا رہا ہے اور سدنگلی میں ہونے والی اس دینی تعلیمی کانفرنس کا مقصد دینی تعلیم کو سیکھنا اور آج کے حالات پر روشنی ڈالنا ہے، جس میں مغربی اتر پردیش کے سبھی طالب علم علماء کے ساتھ ساتھ ائمہ جماعت بھی تشرف لا رہے ہیں۔

اس کانفرنس میں شعراء اپنے کلام پیش کریں گے جبکہ علماء موجودہ حالات پر اپنی تقریر کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details