امروہہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ وپن ٹڈا نے بتایا کہ گائے کے اسمگلروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ۔ اس کے بعد پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ اس کاروائی کے دوران ایک اسمگلر کے پیر میں گولی لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی حالت میں اسے ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا ہے۔
امروہہ: انکاؤنٹر کے دوران گائے اسمگلر زخمی - پولیس مفرور کی تلاش کر رہی ہے
اترپردیش کے ضلع امروہہ کے نوگاواں سادات پولیس کو مخبر سے اطلاع ملنے کے بعد گاؤں کے کھیڑا اپرولا کے جنگل میں گئو اسمگلر کو گرفتار کرنے نکلی ۔ پولیس ایک اسمگلر کو پکڑ نے میں کامیاب رہی جبکہ دیگراسمگلرز رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راہ فرار اختیار کرگئے۔
![امروہہ: انکاؤنٹر کے دوران گائے اسمگلر زخمی انکاؤنٹر کے دوران گائےاسمگلرزخمی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6907020-839-6907020-1587633657133.jpg)
انکاؤنٹر کے دوران گائےاسمگلرزخمی
انکاؤنٹر کے دوران گائےاسمگلرزخمی
جبکہ پولیس نے پکڑے گئے گائے کے اسمگلر کے قبضے سے بڑے پیمانے پر گائے کے ذبیحہ میں استعمال ہونے والے سامان اور پستول کو قبضے میں لے لیا ہے ۔