اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: بینک ملازمین کی صارف کے ساتھ مارپیٹ - اتر پردیش کے ضلع امروہہ

ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں بینک ملازمین کی صارف کے ساتھ مار پیٹ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بینک ملازمین کی صارف کے ساتھ مارپیٹ
بینک ملازمین کی صارف کے ساتھ مارپیٹ

By

Published : Jan 6, 2020, 5:07 PM IST

امروہہ ضلع میں بینک ملازمین کی صارف کے ساتھ مار پیٹ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، یہ ویڈیو امروہہ بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی ہے جس میں بینک ملازمین ایک صارف کو بری طرح سے مار رہے ہیں۔

بینک ملازمین کی صارف کے ساتھ مارپیٹ، ویڈیو

جس شخص کے ساتھ مار پیٹ کی گئی اس کا نام سریندر بتایا جا رہا ہے اور یہ امروہہ ضلع کے نگاوا علاقے کا ساکن ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب متاثرہ شخص سے بات کی انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے کام کے لیے بینک گیا تھا لیکن بینک ملازم نے اس کے ساتھ بدزبان کی جس کے بعد دونوں میں تنازع بڑھ گیا، یہ دیکھ کر کہ بینک کے دیگر ملازمین بھی آئے اور مذکورہ شخص کے ساتھ مار پیٹ کی۔

متاثرہ شخص نے اس مارپیٹ کی شکایت پولیس میں درج کرائی ہے، جس کے بعد پولیس تمام ملازمین سے پوچھ تاچھ کے علاوہ اور بینک میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details