دراصل وزیر اعلی کے عوامی شکایت پورٹل پر 12 بیگہ سرکاریزمین پر مافیا کے ذریعہ پلاٹ اور دکان بنا کر قبضہ کرنے کی شکایت درج کی گئی تھی۔ اس شکایت کے بعد ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے میونسپل کونسل کی ٹیم کے ساتھ اس زمین کا معائنہ کیا۔ اس دوران کئی ایسی خواتین نے جنہوں نے وہاں پلاٹ خریدا تھا، موقع پر جمع ہو کر ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔
امروہہ: زمین مافیا کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی - امروہہ ای ٹی وی بھارت خبر
اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے گجورولا میونسپلٹی علاقہ میں بارہ بیگھا زمین پر کچھ لوگوں کے قبضہ کرنے اور پلاٹ بنانے کی شکایات ملنے کے بعد ایس ڈی ایم نے مذکورہ مقام کا معائنہ کیا اور قبضہ کی گئی زمین کو آزاد کرانے کی کاروائی شروع کردی ہے۔ انتظامیہ کی کارروائی کے بعد سے اس زمین پر پلاٹ خریدنے والوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے ۔

اراضی مافیا کے خلاف انتظامیہ سرگرم
اراضی مافیا کے خلاف انتظامیہ سرگرم
خواتین کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے یہ جگہ پراپرٹی ڈیلر سے خریدی تھی تو اس وقت میونسپل کونسل اور انتظامیہ نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔ انہوں نے اس زمین کو خرید لیا ہے تو اب اس زمین کو سرکاری بتایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ وویک یادو نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں سرکاری زمین کم پائی گئی ہے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش کے بعد کارروائی کی جائے گی۔