ان لاک انتظامات کاجائزہ میٹنگ میں وزیراعلی یوگی نے کہا کہ لکھنؤ، گورکھپور، پریاگ راج، کانپور اور میرٹھ میں انفیکشن کی صورتحال کے پیش نظر خصوصی چوکسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ لکھنؤ میں کووڈ اسپتال بنائے گئے سبھی پرائیویٹ اسپتالوں کو متاثرہ مریضوں کے لئے معیاری سہولیات کو یقینی بنانا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ کے تمام اسپتالوں میں پی پی ای کٹس، ماسک، دستانے، سینیٹائزرز وغیرہ کی دستیابی مستقل طور پر برقرار رہنی چاہئے۔
کووڈ اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی مسلسل برقرار رکھنے کے لیے موثر انتظامات کئے جائیں۔ آکسیجن کی دستیابی 48 گھنٹے کے بیک اپ کے ساتھ رہنی چاہئے۔ آکسیجن کی بلیک مارکیٹنگ ہر طرف سے روکی جائے۔