مذکورہ حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پارس دودھ فیکٹری کا یہ پلانٹ کافی بڑا پلانٹ ہے۔ جہاں پر رات کے وقت ملازمین موجود رہتے ہیں۔ موقع واردات پر پہونچے چیف فائر آفیسر نے کہا کہ حالات پر قابو پالیا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ امونیا گیس کا اخراج اس لئے ہوا کیونکہ فیکٹری میں والو لیک ہوگیا تھا۔ ملازمین نے اسے بند کرنے کی ہرممکن کوشش کی۔ تاہم والو کو بند نہیں کیا جاسکا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر والو کو بند کیا۔