پارٹی کے ریاستی نائب صدر اور اودھ حلقے کے انچارج جے پی ایس راٹھور نے بتایا کہ سی اے اے کی حمایت میں کل صبح 11 بجے سے بنگلہ بازار واقع رام کتھا پارک میں منعقد ریلی کی سبھی تیاریں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ریلی میں ہزاروں لوگوں کے پہنچنے کا امکان ہے۔
سی اے اے کی حمایت میں امت شاہ کی لکھنؤ میں ریلی - امت شاہ کی لکھنؤ میں ریلی
شہریت ترمیمی قانون سے ملک بھر میں پیدا ہوئے انتشار اور اشتعال کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں منگل کو ایک جلسہ عام میں اس قانون کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کے مبینہ جھوٹ اور سازش کو بے نقاب کریں گے۔
![سی اے اے کی حمایت میں امت شاہ کی لکھنؤ میں ریلی سی اے اے کی حمایت میں امت شاہ کی لکھنؤ میں ریلی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5781287-249-5781287-1579544720155.jpg)
سی اے اے کی حمایت میں امت شاہ کی لکھنؤ میں ریلی
انہوں شاہ کی ریلی کو عوام کا مهاكبھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں ریاست میں ہونے والی یہ تیسری ریلی ہے جس میں شاہ کے علاوہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ، نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ، نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ اودھ حلقے کے تمام بی جے پی لیڈر، کارکن، ایم پی، ایم ایل اے اس ریلی میں شرکت کریں گے۔
Last Updated : Feb 17, 2020, 7:51 PM IST