مظفرنگر: ریاست اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات 2022 Assembly elections in Uttar Pradesh کے مدنظر جہاں تمام سیاسی پارٹیوں کی نگاہیں مغربی اترپردیش کی سیٹوں پر جمی ہیں، تو وہیں سیاسی پارٹیوں کے بڑے بڑے رہنماؤں کا مغربی اترپردیش میں تشہیری مہم کا سلسلہ جاری ہے۔
'مظفر نگر فسادات بھول گئے کیا،اگر غلطی کی تو پھرتخت پر فسادی بیٹھ جائیں گے' اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھی آج وزیر داخلہ امت شاہ نے دورہ کیا۔ اس دوران ایک اجلاس کو خطاب کیا۔ اس کے بعد مظفرنگر کے مرکزی چوراہے شیو مورتی سے بھگت سنگھ روڈ تک ڈور ٹو ڈور کمپیننگ کی۔ اس دوران ہزاروں کی تعداد کی بھیڑ نے ان کا استقبال کیا۔
انہوں نے کہا میں دنگوں کا درد آج بھی نہیں بھولا ہوں، اگر آپ کا ووٹ ایس پی اور بی ایس پی کے ساتھ گیا تو پھر سے دنگے کرانے والے لکھنؤ کی گدی پر قابض ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ2014-17 اور 19 کے تینوں الیکشن میرے سامنے گزرے ہیں۔ جب میں شروع میں اتر پردیش کا انچارج بنا تو شروع میں ہی دنگے ہو گئے۔ 'میں نے دنگوں کو جانا پہچانا ہے۔ مجھے یقین ہے کی بھارتی جنتا پارٹی کی بنیاد مظفرنگر سے ڈالی جائے گی۔'
انہوں نے کہا کہ 2017 میں یوگی حکومت بننے کے بعد اترپردیش کے تمام غنڈے مافیا اتر پردیش کی سرحد سے باہر چلے گئے۔ 'میں 2017 کے بعد 2022 میں اپنا رپورٹ کارڈ لے کر آیا ہوں۔' اکھلیش یادو نے کل پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اترپردیش میں لا اینڈ آرڈرکی صورت حال ٹھیک نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: AAP Leader Shakeel Visits Noida: عام آدمی پارٹی رہنما شکیل ملک کا گوتم بدھ نگر کا دورہ
انہوں نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کی آپ کے دور حکومت اور بی جے پی کے دور حکومت میں ڈکیتی میں 70 فیصد تک کی کمی آئی ہے۔ لوٹ کے اندر بھی 70 فیصد تک کی کمی آئی ہے۔ ہلاکتوں میں 30 فیصد تک کی کمی آئی ہے اور اغوا کی وارداتوں میں بھی 30 فیصد سے زائد کی کمی آئی ہے۔ اکھلیش بابو میں نے اپنا حساب دے دیا ہے۔ آپ بھی پریس کانفرنس کر اپنا حساب دیں۔'