امت شاہ جمعرات دیر شام لکھنو میں واقع ریاستی بی جے پی کے دفتر پہنچے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں اور حکمت عملی پر بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ BJP Core Committee Meeting بلائی ہے۔
Amit Shah Convened a Meeting of BJP Leaders: امت شاہ نے اترپردیش کے بی جے پی رہنماوں کی اہم میٹنگ بلائی - بی جے پی کی انتخابی حکمت عملی
اترپردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات Upcoming Assembly Elections in Uttar Pradesh کے تناظر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابی حکمت عملی Election Strategy کو حتمی شکل دینے کے لئے پارٹی کے سابق صدر اور وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کی دیر شام ریاست کے وزیراعلی اور نائب وزرائے اعلی سمیت دیگر سینئر رہنماوں کی اہم میٹنگ بلائی ہے۔
میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ CM Yogi Adithyanat، دونوں نائب وزرائے اعلی کیشو پرساد موریہ، ڈاکٹر دنیش شرما اور ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ کے علاوہ پارٹی کے دیگر سینئر لیڈر بی جے پی کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔ ان میں یوگی کابینہ کے تمام سینئر وزرا بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا کی قیادت میں الیکشن کمیشن کے وفد نے آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے وسیع جائزہ کے بعد جمعرات کو بتایا کہ مختلف جماعتوں نے کورونا بحران کے مدنظر بڑے عوامی اجلاس پر روک لگانے کی مانگ کی ہے۔
سمجھا جاتا ہے کہ شاہ کی صدارت میں دیر رات تک چلنے والی بی جے پی کور کمیٹی کی میٹنگ میں انتخابی تشہیر کے موثر طریقوں سمیت دیگر اہم پہلووں پر غور وخوض کیا جائے گا۔
یو این آئی