اردو

urdu

ETV Bharat / state

خریدار نہیں پہنچنے سے عامر نشاں بازار کے تاجر فکرمند

علی گڑھ کا عامر نشاں بازار تقریبا ایک کلومیٹر لمبے میں پھیلا ہوا ہے۔ جہاں 80 فیصد دوکانیں خواتین اور بچوں کے سامان کی ہیں۔ یہاں 12 مہینے بڑی تعداد میں خواتین خرید و فروخت کرنے آتی ہیں لیکن کورونا اور لاک ڈاؤن کے سبب گذشتہ برس کی طرح رواں برس بھی رمضان المبارک میں رونق تک نہیں ہے، جس سے تاجر فکر مند ہیں۔

By

Published : May 1, 2021, 1:13 PM IST

up_ali_famous_amir_nisha_market_shopkeepers_upset_02_pck_7206466
خریدار نہیں پہنچنے سے عامر نشاں بازار کے تاجر فکرمند

علی گڑھ سول لائن مسلم اکثریتی علاقے میں واقع خواتین کا معروف عامر نشاں بازار کے تاجر کورونا اور لاک ڈاؤن کے سبب خریدار نہیں پہنچنے سے فکر مند ہیں۔

خریدار نہیں پہنچنے سے عامر نشاں بازار کے تاجر فکرمند

علی گڑھ کا عامر نشاں بازار تقریبا ایک کلو میٹر لمبے میں پھیلا ہوا ہے۔ جہاں 80 فیصد دوکانیں خواتین اور بچوں کے سامان کی ہیں۔ یہاں 12 مہینے بڑی تعداد میں خواتین خرید و فروخت کرنے آتی ہیں لیکن کورونا اور لاک ڈاؤن کے سبب گذشتہ برس کی طرح رواں برس بھی رمضان المبارک میں رونق تک نہیں ہے جس کی وجہ سے دوکان دار فکر مند ہیں۔

تاجر ارشد احمد نے خاص بات چیت میں بتایا کورونا کی دوسری لہر نے کاروبار کو پوری طرح متاثر کر دیا ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے خریدار بازاروں میں نظر نہیں آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہم تاجر بہت پریشان ہے۔ رواں برس بھی رمضان المبارک کے مہینے میں خرید و فروخت نہیں ہوئی تھی اور اس سال بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ہماری عید پھیکی ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان اور عید کی وجہ سے ہم نے قرض لے کر دکان پر مال بھرا تھا لیکن دوکان داری نہ ہونے کی وجہ سے سارا سامان ایسا ہی رکھا ہوا ہے۔

دکان پر کام کرنے والے ملازم روہت نے بتایا کہ دکان داری بالکل نہیں ہے، گرمی اور کورونا کی وجہ سے خریدار نہیں آرہے ہیں۔ بہت کم دکان داری رہ گئی ہے۔ رمضان اور عید کی وجہ سے ہمیں دوکان داری کی زیادہ امید تھی لیکن کورونا کی وجہ سے دوکان داری نہیں ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details