اترپردیش حکومت نے کورونا انفکشن معاملے میں کمی ہونے کے پیش نظر ریاست کے سبھی تعلیمی اداروں، جم، ہوٹل، ریستوراں، سنیما ہال وغیرہ تجارتی اداروں کو پیر 14 فروری سے کووڈ پروٹوکول پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے کھولنے کی اجازت دے دی ہے تاہم واٹر پاک اور سوئمنگ پول پر پابندی برقرار ہے۔ UP Schools to Reopen from 14th Feb
ریاستی کے چیف اڈیشنل سکریٹری(داخلہ) اونیش کمار اوستھی کی جانب سے جمعہ کی دیر رات جاری رہنما ہدایات کے مطابق اترپردیش میں نرسری سے لے کر سبھی دیگر اسکول اور ڈگری کالج، ہوٹل، سنیمال ہال اور دیگر تجارتی ادارے کھولنے کے ساتھ سبھی سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں ملازمین کو بلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ Schools, Gym and Cinema Hall Reopen from Monday
اس کے تحت دفاتر میں سو فیصدی ملازمین کی موجودگی کے ساتھ کام کرنے کی چھوٹ مل گئی ہے۔ اس کے لئے سبھی اداروں ،دفاتر اور کاروباری اداروں میں نئے رہنما ہدایات کے تحت ماسک پہننے کی لازمیت اور کووڈ ہیلپ ڈیسک کے قیام کو یقینی بنانا ہوگا۔ کووڈ پروٹوکول کا سختی سے عمل کرتے ہوئے ان اداروں کو کھولنے کی چھوٹ آئندہ حکم نامے تک جاری رہے گی۔