اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس ہندو یونیورسٹی 31 جولائی تک بند

کورونا کے پیش نظر بنارس ہندو یونیورسٹی کو 31 جولائی 2020 تک بند کردیا گیا ہے۔

بنارس ہندو یونیورسٹی 31 جولائی تک بند
بنارس ہندو یونیورسٹی 31 جولائی تک بند

By

Published : Jul 3, 2020, 3:26 PM IST

بنارس ضلع میں بڑھتے کورونا انفیکشن پر قابو پانے کے لیے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن اور وزارت ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، حکومت ہند کی جاری کردہ نئی رہنما خطوط کے پیش نظر بنارس ہندو یونیورسٹی کو 31 جولائی 2020 تک بند کردیا گیا ہے۔

تاہم تمام ضروری خدمات مثلا میڈیکل طبی اور بجلی، پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، حفاظت کی خدمات، ڈیری اور کوویڈ 19 سر سندر لال اسپتال اور ٹراما سنٹر کی خدمات جاری رہیں گی.

ان خدمات میں مصروف تمام اہلکاروں کو مرکزی وزارت داخلہ اور مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط کے تحت حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔

فیکلٹی ممبروں، اساتذہ، یونیورسٹی کے غیر تعلیمی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس / دفاتر کے کنٹرولنگ افسران سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت عملے کو 31 جولائی 2020 تک گھر سے کام کرنے کی صلاح دیں۔

انتہائی ضروری صورتحال میں کسی بھی فیکلٹی ممبر، اساتذہ یاغیر تعلیمی عملے کو حفاظتی کے اقدامات کے ساتھ دفتر آنے کے لیے کہا جاسکتا ہے۔

بی ایچ یو کیمپس میں مقیم یونیورسٹی ملازمین کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں 2369242 ، 2369134 پر بی ایچ یو کے کنٹرول روم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details