اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایودھیا: مولوی احمد اللہ شاہ ہسپتال کے لیے ایمبولینس خدمات کا آغاز

انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے ایودھیا میں تعمیر ہونے والے مولوی احمد اللہ شاہ ہسپتال کے لیے ایمبولینس خدمات کا آغاز کیا ہے۔

ایودھیا: مولوی احمد اللہ شاہ ہسپتال کے لیے ایمبولینس خدمات کا آغاز
ایودھیا: مولوی احمد اللہ شاہ ہسپتال کے لیے ایمبولینس خدمات کا آغاز

By

Published : Jun 21, 2021, 1:44 PM IST

انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن نے ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا کے دھنی پور گاؤں میں تعمیر ہونے والے مولوی احمد اللہ شاہ ہسپتال کے لیے ایمبولینس خدمات کا آغاز کیا ہے۔

چیف ٹرسٹی و سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی و دوسرے ٹرسٹیز مولانا واصف حسن، ٹرسٹ کے ترجمان اطہر حسین، محمد راشد، عمران احمد، شاذیہ حسین کی موجودگی میں ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا گیا۔

'انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن' ٹرسٹ کے ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ 'سہراب احمد کو مولوی احمد اللہ شاہ ہسپتال کی ایمبولنس سروس کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو ایمبولینس سروس کی سہولت ملے تاکہ مریضوں کو ہسپتال لے جانے میں آسانی ہو۔'

یہ بھی پڑھیں: مسجد کی زمین پر کوئی تنازع نہیں: اطہر حسین

واضح رہے کہ ایودھیا کی دھنی پور مسجد و ہسپتال کی دو الگ عمارت ہوں گی۔ ہسپتال چار منزلہ ہوگا اور اس کے ساتھ لائبریری، کمیونٹی کچن اور میوزیم بنایا جائے گا۔ مسجد 3500 اسکوائر میٹر پر جب کہ 24150 اسکوائر میٹر پر ہسپتال و دوسری عمارتیں تعمیر ہوں گی۔ مسجد میں ایک ساتھ دو ہزار مصلی نماز ادا کر سکیں گے جبکہ ہسپتال 300 بیڈ کا ملٹی اسپیشالیٹی ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details