ایمبولنس ملازمین نے 36 گھنٹوں کے درمیان ان کے مطالبات پر غور کرنے کو کہا ہے۔ انہوں انتباہ دیا ہے کہ اگر اس درمیان ان کے مطالبات پر یقین دہانی نہیں کرائی جاتی ہے، تو وہ جمعہ کی شام پانچ بجے سے ایمبولنسوں کا چکہ جام کر دیں گے۔
قابل غور ہے کہ گزشتہ برس 25 ستمبر کو لیبر محکمہ نے ایمبولنس ملازمین اور جی وی کے کمپنی کے درمیان مصالحت کرائی تھی، لیکن اس پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ ایمبولنس ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہ بھی نہیں ملی ہے۔
ان ملازمین نے جی وی کے کمپنی پر الزام عائد کیا ہے کہ 'یہ کمپنی ملازمین کا استحصال کرتی ہے، جس کی وجہ سے ملازمین کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'
ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ان کا کانٹریکٹ ختم کر کے انہیں محکمہ صحت کی نگرانی میں کیا جائے۔
ایمبولنس ملازمین نے انتباہ دیا ہے کہ وہ صرف 36 گھنٹوں کا علامتی احتجاج کر رہے ہیں، اگر ان کے مسائل حل نہ کئے گئے تو وہ جمعہ کی شام پانچ بجے سے چکہ جام کر دیں گے اور اس سے جو نقصان ہوگا اس کا ذمہ دار جی وی کے کمپنی ہوگی۔