اترپردیش میں ضلع بھدوہی کے گوپی گنج کوتوالی علاقہ میں منگل کی علی الصبح کنارے سڑک کے کنارے کھڑے ایک کنٹینر سے تیزر فتار ایمبولینس کے ٹکرا جانے سے پانچ افراد کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر لالا نگر ٹول پلازہ امواگاوں کے نزدیک یہ حادثہ اس وقت ہوا جب اموا انڈر پاس سے پہلے کھڑے کنٹینرسے لاش لے کر جارہی ایک ایمبولینس ٹکرا گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ مغربی بنگال کے آسن سول سے لاش لے کر ایمبولینس راجستھان کے چتوڑگڑھ جا رہی تھی۔ اس حادثے میں ایمبولینس ڈرائیور سمیت سبھ پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔