اردو

urdu

ETV Bharat / state

عنبر فاؤنڈیشن ایک دن میں سو ضرورتمندوں کا آپریشن کرائے گی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی رہنمائی میں جاری عنبر فاؤنڈیشن لکھنؤ اور اطراف کے علاقوں میں غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد کرتی ہے۔ عنبر فاؤنڈیشن نے ضرورت مندوں کی ایک ہی دن میں موتیا بِند کے ایک سو آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Amber Foundation Lucknow
عنبر فاؤنڈیشن ایک دن میں سو ضرورتمندوں کا آپریشن کرائے گی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 2:57 PM IST

لکھنؤ: ملک کے وزیر دفاع لکھنو سے رکن پارلیمان راج ناتھ سنگھ کی رہنمائی میں جاری عنبر فاؤنڈیشن لکھنؤ اور اطراف کے علاقوں میں غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد کرتی ہے۔ عنبر فاؤنڈیشن ضرورت مندوں کی ایک ہی دن میں موتیا بِند کے ایک سو آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ آپریشن گومتی نگر واقع آئی لائف سینٹر اسپتال میں کرائے جائیں گے۔

فاؤنڈیشن کے چیئرمین وفا عباس نے بتایا کہ موتیا بِند کے آپریشن کا خرچ عنبر فاؤنڈیشن کی جانب سے ادا کیا جائیگا۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے لکھنؤ اور آس پاس کے علاقوں میں تیس ہزار افراد کی آنکھوں کی جانچ کرنے اور آنکھیں کمزور پائے جانے پر ان کا چشمہ بنواکر دینے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ جانچ میں جن کی آنکھوں میں موتیا بِند پایا گیا، ان کا آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عنبر فاؤنڈیشن ایسے تین ہزار افراد کی آنکھوں کا مفت آپریشن کرائیگی جن کی آنکھوں میں موتیا بِند پایا گیا ہے۔ وفا عباس نے بتایا کہ بارہ ہزار سے زائد غریب اور ضرورتمند افراد کی آنکھوں کی جانچ کے بعد چشمہ بنوا کر مفت تقسیم کیا جا چکا ہے اور ایک ہزار سے زائد آپریشن کرائے جا چکے ہیں۔

وفا عباس نے مزید بتایا کہ آج گومتی نگر کے آئی لائف سینٹر میں جن ایک سو افراد کا موتیا بِند کا آپریشن ہونا ہے یہ وہ افراد ہیں جو موتیا بِند کے سبب ٹھیک سے دیکھ نہیں پا رہے۔ اگر فوری طور پر ان کی آنکھوں کا آپریشن نہیں ہوتا تو ان کی بینائی جا سکتی ہے۔ خود اپنے خرچ پر موتیا بِند کے آپریشن کا خرچ اٹھانا ان کے بس کے باہر ہے۔ ایسے تمام افراد کی آنکھوں کے آپریشن کا خرچ عنبر فاؤنڈیشن اٹھاتی ہے۔

گذشتہ دنوں میں گومتی نگر واقع آئی لائف سینٹر اسپتال میں اور نرالہ نگر واقع ڈاکٹر مصطفی ندیم کے کلیرٹی آئی کیئر اسپتال میں سیکڑوں آپریشن کامیابی کے ساتھ کئے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سردیوں میں سویٹر بانٹنے کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔ لکھنؤ کے کئی علاقوں میں کیمپ لگا کر سویٹر بانٹے جا چکے ہیں۔ ان بستیوں میں چل رہے کئی اسکولوں میں بھی سویٹر بانٹنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ عنبر فاؤنڈیشن ضرورتمند بچوں کے اسکول کی فیس بھی جمع کیا جاتا ہے۔ تقریبا ایک ہزار بچوں کی فیس ہر مہینہ شہر کے مختلف اسکولوں کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details