لکھنو:ریاست اترپردیش کے لکھنو میں عنبر فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ جلسے کا آغاز قران مجید کی تلاوت سے ہوئی اس کے بعد نعت و منقبت کا نظرانہ حافظ شاہنواز عالم و دیگر طلبہ و طالبات نے پیش کیا،اس کے بعد جامعہ بحر العلوم فرنگی محل میں عنبر فاؤنڈیشن کے ذریعے150 ضرورت مند بچے بچیوں کو گرم کپڑے تقسیم کیے گئے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا مفتی ابو العرفان میاں فرنگی محلی نے کہا کہ اسلام میں عبادت کے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی پر بہت زور دیا گیا ہے اور اللہ تعالی کی مقدس کتاب قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ متقی وہ ہے جو اللہ تعالی کی دی گئی نعمتوں کو لوگوں پر تقسیم کرتا ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالی نے جو کچھ مجھ کو عطا فرمایا ہے وہ میں اس کے بندوں کو بانٹتا ہوں اور اس کو فضول جمع نہیں کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سخی اللہ تعالی کا دوست ہوتا ہے جو اپنی حلق کا نوالہ بھی لوگوں کو دے دیتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہل بیت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور دوسرے مسلمانوں کا بھی یہی سخاوت کا حال تھا اور اپنے بعد کے لیے انہوں نے اپنا مال و دولت غریبوں اور نیک کاموں کے لیے وقف کر دیا ۔