سماجوادی پارٹی میں رہتے ہوئے امر سنگھ کو پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کی قربت حاصل کرنے میں انہیں بارہ بنکی میں مزید مشقت کرنی پڑی تھی۔ آخر میں وہ کامیاب بھی ہوئے لیکن اس کے باوجود وہ سماج وادی پارٹی میں زیادہ روز ٹک نہیں سکے۔
ضلع بارہ بنکی میں سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما شہاب خالد کے مطابق سنہ 1989 میں جب بینی پرساد ورما محکمہ آبکاری کے وزیر تھے اس وقت امر سنگھ، بینی پرساد ورما سے ملنے ان کے دفتر گئے تھے جس کے بعد بینی نے ہی ملائیم سنگھ یادو سے ان کی ملاقات کرائی تھی۔
لیکن امر سنگھ اور بینی پرساد ورما کی سیاست کا مقصد الگ تھا اس لیے دونوں میں نہیں بنی۔ امر سنگھ سماج وادی پارٹی میں آنے کے بعد ملائم سنگھ یادو کی قربت چاہتے تھے لیکن اس دور میں بینی ملائم کے سب سے قریب تھے۔