علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) رائیڈنگ کلب کے زیر اہتمام 'ہارس رائڈنگ سمر کوچنگ کیمپ' کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں طلبہ و طالبات کے ساتھ امانیہ قاسمی برقعہ اور حجاب میں گھڑسواری کی ٹریننگ لے کر اپنی اور اپنے والدین کی خواہشات کو پورا کر رہی ہیں۔ Horse Riding Summer Camp organized at AMU
یقینا اگر لباس کو رکاوٹ نہ بنایا جائے تو نہ جانے کتنی لڑکیاں نہ صرف تعلیم بلکہ کھیل کے میدان میں بھی اپنی اور اپنے والدین کی خواہشات کو بآسانی عملی جامہ پہنا کر ملک کا نام روشن کر سکتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ حجاب اور برقعہ پہن کر سبھی کھیلوں میں حصہ نہیں لیا جا سکتا یا مشکل ہے لیکن امانیہ قاسمی نام کی ایک لڑکی حجاب اور برقعہ پہن کر گھڑسواری جیسے مشکل اور خطرناک کھیل کی ٹریننگ لے رہی ہے۔
ہارس رائیڈنگ ثمر کوچنگ کیمپ میں حصہ لے کر امانیہ قاسمی نے بتایا کہ "حجاب اور برقعہ پہن کر مجھے گھڑسواری کرنے میں کوئی پریشانی پیش نہیں آرہی ہے اور نہ ہی مجھے ایسا کرنے کے لیے کسی نے روکا ہے۔ مجھے اجازت دی گئی ہے کہ جس لباس میں آپ کو سہولت ہے، اسی لباس میں آپ گھڑسواری کی ٹریننگ لے سکتی ہیں۔''
اے ایم یو رائیڈنگ کلب کے ٹرینر عمران خان شبلی نے بتایا کہ 16 مئی سے 16 جون تک ایک مہینے کے لیے ہارس رائیڈنگ ثمر ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ صبح چھ بجے سے صبح آٹھ بجے تک طلبہ و طالبات کو گھڑسواری سکھائی جا رہی ہے۔ Horse Riding Summer Camp organized at AMU
مزید پڑھیں:
عمران نے مزید بتایا کہ کورونا وبا کے سبب گذشتہ دو برسوں سے یونیورسٹی بند ہونے کی وجہ سے اس طرح کے ثمر کیمپ کا اہتمام نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے رواں برس خاصی تعداد میں طلبہ و طالبات گھڑ سواری سیکھنے کی خواہش مند ہیں لیکن چونکہ ہمارے پاس 22 ہی گھوڑے ہیں تو ہم لوگوں نے فی الحال 25 لوگوں کو ہی گھڑ سواری سکھانے کا فیصلہ کیا۔
سمر کیمپ میں حصہ لے رہے طلبہ و طالبات نے بتایا کہ 'گھڑ سواری دیگر کھیلوں کے مقابلے میں مشکل اور خطرناک ہے کیونکہ تقریبا پانچ فٹ کی اونچائی پر بیٹھ کر گھوڑے کو تیز رفتار میں دوڑانہ ہوتا ہے جس میں گرنے کے امکانات بھی ہوتے ہیں۔ اس لیے گھوڑے کے پرسکون ہونے کے ساتھ ساتھ گھڑسواری سیکھنے میں دلچسپی ہونا ضروری ہے۔ طلبہ و طالبات نے بتایا ہے کہ یہاں پر گھوڑ سواری اچھے طریقے سے سکھائی جا رہی ہے۔ یہاں گھوڑے بھی اچھے ہیں اور یہاں پر ٹرینر بھی اچھے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں سیکھنے میں آسانی ہو رہی ہے۔