ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد میں آج سبھی مسجدوں میں الوداع جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔ مراد آباد کی مسجد میں حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق پانچ لوگوں نے ہی مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کی۔ آج صبح سے ہی الوداع جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے لوگ تیاریاں کر رہے تھے۔ الوداع جمعہ کی نماز کے لیے نوجوان، بزرگ اور بچوں کے چہروں پر خوشی تھی۔
مرادآباد: مسجدوں میں پانچ لوگوں نے الوداع جمعہ کی نماز ادا کی - مسجدوں میں پانچ لوگوں نے کی الوداع جمعہ کی نماز ادا
آزاد نگر مسجد کے امام محمد اسماعیل نعیمی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ الوداع جمعہ کی نماز سے پہلے ہی ہم نے عوام سے اپیل کی تھی کہ کورونا وائرس بیماری کے چلتے سبھی لوگ الوداع جمعہ کی نماز اپنے اپنے گھر پر ادا کریں۔
جہاں ایک طرف صرف پانچ نمازیوں نے جماعت کے ساتھ مسجد میں الوداع جمعہ کی نماز ادا کی تو وہیں دیگر لوگوں نے اپنے اپنے گھر پر ہی رہ کر نماز ادا کی۔
آزاد نگر مسجد کے امام محمد اسماعیل نعیمی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ الوداع جمعہ کی نماز سے پہلے ہی ہم نے عوام سے اپیل کی تھی کہ کورونا وائرس بیماری کے چلتے سبھی لوگ الوداع جمعہ کی نماز اپنے اپنے گھر پر ادا کریں۔
مسجد کے امام محمد اسماعیل نعیمی نے کہا کہ ہماری اپیل کے بعد سبھی نمازیوں نے الوداع جمعہ کی نماز اپنے اپنے گھر پر ہی ادا کی اور مسجد میں صرف جماعت کے ساتھ پانچ لوگوں نے ہی نماز ادا کی ہے۔
نماز کے بعد ملک کی خوشحالی و ترقی اور کورونا جیسی بیماری سے نجات پانے کے لیے اللہ کی بارگاہ میں ہاتھ اٹھا کر دعائیں کی گئیں۔