اردو

urdu

ETV Bharat / state

مقامی زبانوں کے ساتھ اردو پر بھی توجہ دینی چاہیے

جس طرح سے نئی قومی تعلیمی پالیسی میں مقامی زبانوں پر توجہ دی گئی ہے، اس میں اردو کو بھی شامل ہونا چاہیے۔ دیگر مقامی زبانوں کے ساتھ ساتھ حکومت کو اردو پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ یہ کہنا ہے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ریحان اختر کا۔

assistant professor rehan akhtar
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ریحان اختر

By

Published : Sep 17, 2020, 10:19 PM IST

نئی قومی تعلیمی پالیسی کیا سماج کے سبھی طبقات کے لئے یکساں طور پر اور خاص طور سے کمزور اور غریب طلبہ کے لیے سود مند ثابت ہوگی اور عوامی سطح پر روزگار پر مبنی تعلیم کی توسیع کا وسیلہ بنے گی؟

دیکھیں ویڈیو

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ریحان اختر نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ جب یہ پالیسی آئی تھی تو حکومت نے سارے تعلیمی اداروں کو یہ بھیجا تھا کہ یہ رپورٹ ہے۔ اس میں کسی کوکوئی بھی مشورہ، تبدیلی، کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں تو مشورہ دیجئے۔

وزیراعظم صاحب نے یہ بات لوگوں تک پہنچائیں کہ نئی تعلیمی پالیسی کا جو قدم ہے وہ ایک مثبت قدم ہوگا اور تعلیمی انقلاب میں کامیابی کی ضمانت دے گی تو اس بات پر چرچا ہونی چاہیے۔ اگر کوئی کمی رہ گئی ہے یا اور چیزوں کو شامل ہونا ہے، کیونکہ ابھی 2022 بہت دور ہے حکومت کا اپنا مشورہ دینا چاہیں۔

مزید پڑھیں:

اترپردیش: 21 ستمبر سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان

ریحان اختر نے مزید بتایا جہاں تک زبانوں کی بات ہے ہوئی ہے مقامی زبانوں پر توجہ دی گئی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہاں کی جو تہذیب اور ثقافت ہے، وہ ملی ہوئی ہے۔ ہندی اور اردو دونوں ملی زبانیں ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کو اس پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details