ریاست اترپردیش کے لکھنؤ ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسجد کی تعمیر کے لئے جو اراضی سنی مرکزی وقف بورڈ کو دی گئی ہے، اسے منسوخ کیا جائے۔
اس درخواست پر عدالت میں 8 فروری کو سماعت ہونے کا امکان ہے۔
سپریم کورٹ کے 7 نومبر 2019 کے فیصلے کے مطابق 'دھنی پور میں مسجد کی تعمیر کے لئے سنی سینٹرل وقف بورڈ کو اراضی الاٹ کر دی گئی ہے لیکن رانی کپور پنجابی اور رما رانی پنجابی نے خود کو اس زمین کا مالک بتایا ہے۔