اردو

urdu

ETV Bharat / state

تبدیلی مذہب کے الزامات کو اسکول انتظامیہ نے خارج کردیا - News Ummar gautam

یوپی اے ٹی ایس (UP ATS) نے دہلی کے جامعہ نگر علاقے سے مبینہ طور پر تبدیلی مذہب کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس کا دعویٰ ہے کہ نوئیڈا کے سیکٹر 117 میں موجود مُک بدھیر اسکول کے بچوں کا مذہب تبدیل کرایا گیا ہے۔ اس معاملے کے سلسلہ میں ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے اسکول پہنچ کر پروگرام منیجر سے بات کی، جس میں انہوں نے سبھی الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے خارج کردیا ہے۔

Program manager of deaf school in Noida refutes religious conversion inside school
تبدیلی مذہب کے الزامات کو اسکول پروگرامر نے خارج کیا

By

Published : Jun 22, 2021, 10:54 AM IST

Updated : Jun 22, 2021, 11:46 AM IST

دہلی کے جامعہ نگر سے اترپردیش کے اے ٹی ایس (UP ATS) نے تبدیلی مذہب کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں شخص نوئیڈا، این سی آر سمیت دیگر جگہوں میں قریب ایک ہزار مالی طور پر کمزور بچوں کو پیسے اور نوکری کی لالچ دے کر مذہب تبدیل کرایا ہے۔ اس معاملے کو لے کر ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے اسکول کے پروگرام منیجر سے بات کی تو انہوں نے سبھی الزامات کو خارج کر دیا۔

دیکھیں ویڈیو

اسکول کے پروگرام منیجر منیش نے کہا کہ ’’یہاں پر ایسی کوئی جانکاری نہیں ہے، آج ہی آپ لوگوں کے ذریعے پتہ چلا ہے، یہاں بچے پڑھنے آتے ہیں۔ یہاں اس طرح کا کوئی سوال ہی نہیں ہے، کیونکہ ہمارے یہاں کے ٹیچر یا فاؤنڈر جو بھی ہیں، ان کے علم میں اس طرح کی بات آئے گی تو ایسے لوگوں کو رکھنے اور پڑھانے کا سوال ہی نہیں ہے۔ بچے ہمارے یہاں سے پڑھ کر جاتے ہیں۔ کون کیسے ان کے رابطے میں آئے۔ جب معاملے کی تحقیقات ہوگی تو پتہ چلے گا کہ کون لوگ ہیں‘‘۔

معلوم ہو کہ یوپی اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ دہلی کے جامعہ نگر علاقے سے مولانا جہانگیر اور عمر گوتم کو مذہب تبدیلی کے الزام میں گرفتار کیا ہے، جنہوں نے نوئیڈا اور این سی آر میں تبدیلی مذہب میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پوچھ تاچھ میں عمر گوتم نے بتایا کہ وہ اسلامک دعوہ سینٹر چلاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دہلی: مذہب تبدیل کروانے کے الزام میں دو گرفتار

فی الحال نوئیڈا پولیس اسکول پہنچ کر وہاں کے منیجمنٹ اور ملازمین سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ حالانکہ ابھی تک مُک بدھیر نامی اسکول سے پولیس کو کوئی ایسے ثبوت نہیں ملے ہیں جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ یہاں بچوں کا مذہب تبدیل کرایا گیا ہے۔ بتادیں کہ گوتم بدھ نگر میں موجود مُک بدھیر اسکول رہائشی اسکول ہے۔

Last Updated : Jun 22, 2021, 11:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details