نوئیڈا:اترپردیش کے نوئیڈا سیکٹر-24 میں واقع ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی) نے اپنے ہسپتال سے کچھ ہیلتھ ورکرز کو بغیر کوئی وجہ بتائے آج ملازمت سے نکال دیا جس کے بعد تمام ہیلتھ ورکرز نے کمپنی کے خلاف ہنگامہ Health workers protest against ESI hospital کھڑا کردیا۔
ہسپتال میں آؤٹ سورسنگ کمپنی کے ذریعے اسٹاف نرس، او ٹی ٹیکنیشن، کمپیوٹر آپریٹر، وارڈ بوائے، وارڈ آیا وغیرہ کے عہدوں پر گزشتہ سال جولائی میں بھرتی کی گئی تھی۔
ہیلتھ ورکرز کا الزام ہے کہ بھرتی کے دوران یہاں ماضی میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین سے بھاری رقم لے کر انہیں کمپنی میں بحال کیا گیا تھا۔