اردو

urdu

ETV Bharat / state

پروفیسر بیگ احساس کا افسانہ”دخمہ“ ایم اے اردو کے نصاب میں شامل - undefined

ڈاکٹر سنجے کمار اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردویونیورسٹی آف الہ آباد کی اطلاع کے بموجب نامورافسانہ نگار پروفیسر بیگ احساس کا افسانہ”دخمہ“ ایم اے اردو کے چوتھے پیپر”معاصر ادب“ میں شامل کیاگیا ہے۔

allahabad university syllabus
پروفیسر بیگ احساس کا افسانہ”دخمہ“ ایم اے اردو کے نصاب میں شامل

By

Published : Jan 29, 2020, 10:26 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 11:00 AM IST

یونٹ پانچ میں ”متنی تدریس“ کے تحت جن افسانو ں کا انتخاب کیاگیا ان میں کشتی (انتظارحسین)‘ سنڈریلا (انورسجاد)‘ دوسرے آدمی کا ڈرائنگ روم (سریندر پرکاش) اور دخمہ (بیگ احساس) شامل ہیں۔

افسانہ ”دخمہ“ مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی (حیدرآباد) کے نصاب میں بھی شامل ہے۔ پروفیسر بیگ احساس سابق صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد وعثمانیہ یونیورسٹی کے افسانوی مجموعے”دخمہ“ کوساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2017مل چکا ہے۔

اس کے علاوہ انہیں مخدوم ایوارڈ(2016)اور جشن ادب ایوارڈدہلی (2019)سے نوازاجاچکا ہے۔ اس کے علاوہ بھی وہ کئی اعزازات حاصل کرچکے ہیں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 11:00 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details