اردو

urdu

ETV Bharat / state

’ہرخاتون کو اپنی مرضی سے شوہر کے ساتھ رہنے کا حق حاصل‘ - بین مذہبی جوڑے

بین مذہبی جوڑے کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ’خاتون کو اپنی شرائط پر شوہر کے ساتھ زندگی گذارنے کا حق حاصل ہے‘۔

Allahabad High Court reunites interfaith couple
’ہرخاتون کو اپنی مرضی سے شوہر کے ساتھ رہنے کا حق حاصل‘

By

Published : Dec 29, 2020, 5:22 PM IST

الہ آباد ہائیکورٹ نے آج ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ’کسی بھی خاتون کو اپنی مرضی سے اپنے شوہر کے ساتھ زندگی گذارنے کا حق حاصل ہے‘۔ عدالت نے اس سلسلہ میں دائر کی گئی ایف آئی آر کو بھی خارج کردیا۔

خاتون کے والدین نے اپنی بیٹی کے اغوا اور زبردستی شادی کےلیے مجبور کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک ایف آئی آر درج کی تھی جسے الہ آباد ہائیکورٹ نے خارج کردیا۔

خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں جبکہ عدالت نے کہا کہ ’ہر بالغ خاتون کو اپنی مرضی کے ساتھ زندگی گذارنے کا حق حاصل ہے‘۔ عدالت نے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کےلیے ایٹاہ پولیس کو کو حکم دیا۔

قبل ازیں ایٹاہ سی جے ایم کورٹ نے خاتون و چائلڈ ویلفیئر کمیٹی سنٹر میں بھیجا تھا اور بعد میں اس کی مرضی کے خلاف والدین کے حوالہ کردیا تھا۔ جسٹس پنکج نقوی اور ویویک اگروال پر مشتمل الہ آباد ہائیکورٹ کی دو رکنی بنچ نے اس اقدام کو غلط قرار دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details