سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی عرفان سولنکی جو کہ جاجماؤ ڈیفنس کالونی کے رہنے والے ہیں، ان کا پڑوسی خاتون نذیر فاطمہ سے پلاٹ کو لے کر جھگڑا چل رہا تھا۔ دونوں پلاٹ پر اپنا دعویٰ کرتے ہیں۔معاملہ زیرعدالت میں سماعت ہے۔ 7 نومبر کو خاتون نے عرفان اور اس کے بھائی رضوان کے خلاف جاجماؤ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی تھی کہ خاتون کی غیر موجودگی میں ایم ایل اے اور اس کے بھائی نے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی نیت سے اس کا گھر جلا دیا تھا۔
اسی معاملے میں دوسری ایف آئی آر کے دوران گوالٹولی تھانے کی پولیس نے فرضی آدھار کارڈ کے ساتھ دہلی سے ممبئی کے ہوائی سفر کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔تفتیش کے بعد پولس نے عدالت میں دونوں کیسوں میں چارج شیٹ داخل کی، سیشن عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت کے بعد عرفان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ عرفان کے وکیل گورو ڈکشٹ نے بتایا کہ دونوں معاملوں میں ضمانت کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ جمعرات کو ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت کے دوران خاتون کا گھر جلانے کے مقدمے میں عرفان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی، جبکہ فرضی آدھار کارڈ کے ساتھ ہوائی سفر کے معاملے میں فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔