الہٰ آباد: پریاگ راج (الہ آباد) الہ آباد ہائی کورٹ نے ہفتہ کو بی ایس پی کے سابق رکن پارلیمان افضال انصاری کی بیوی فرحت انصاری کے ضبط شدہ پٹرول پمپ کو کھولنے کا حکم دیا۔ یہ حکم جسٹس اشونی کمار مشرا اور جسٹس ایس ایچ اے رضوی کی ڈویژن بنچ نے فرحت انصاری کی درخواست پر ان کے وکیل اوپیندر اپادھیائے اور سرکاری وکیل کی سماعت کے بعد دیا ہے۔
درخواست کے مطابق غازی پور کے محمد آباد قصبے میں فرحت انصاری کا کسان پٹرول پمپ ہے، ضلع کمشنر غازی پور کے حکم پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت پٹرول پمپ کو منسلک کرنے کی کارروائی کی گئی تھی۔ پراپرٹی کو منسلک کرنے کی یہ کارروائی افضل انصاری کی جیل سے رہائی کے دو دن بعد کی گئی۔ پٹیشن میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت پٹرول پمپ کی اٹیچمنٹ کو چیلنج کیا گیا تھا۔
سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے قرق کئے گئے پیٹرول پمپ کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گینگسٹر کورٹ فیصلہ کرے گی کہ پیٹرول پمپ نصب کرنے میں جرم سے حاصل کی گئی جائیداد استعمال ہوئی ہے یا نہیں۔ بہوجن سماج پارٹی کے سابق ایم پی افضال انصاری کو غازی پور کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے گینگسٹر کیس میں 4 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ سزا کے اعلان کے بعد افضال انصاری کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دے دیا گیا۔