اترپردیش نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریتو مہیشوری کے لیے الہ آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش نہ ہونا بہت بڑی مصیبت بن گئی ہے۔ ایک معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے ریتو مہیشوری کو پولیس تحویل میں لے کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہی نہیں، الہ آباد ہائی کورٹ کی بنچ نے اس حکم کی تعمیل کرانے کی ذمہ داری گوتم بدھ نگر کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کو سونپی ہے۔ Allahabad High Court issues non-bailable warrant against NOIDA CEO Ritu Maheshwari
نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تحویل اراضی معاملے میں سپریم کورٹ میں مقدمہ ہارنے کے باوجود عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کی، جس کے خلاف کسان کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس پر پریاگ راج ہائی کورٹ نے ریتو مہیشوری کو خود عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔ آج جب اس معاملے کی سماعت ہوئی تو مہیشوری حاضر نہیں ہوئیں۔ اس پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے عدالت نے سی ای او کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا۔