اردو

urdu

ETV Bharat / state

بلند شہرتشدد: کلیدی ملزم بجرنگ دل رہنما کی ضمانت منظور - بلند شہر تشدد خبر

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سال دسمبر میں ضلع بلند شہر کے سيانہ کوتوالی علاقہ میں گئوكشی کے معاملے میں تشدد پھیلانے کا کلیدی ملزم اوربجرنگ دل رہنما یوگیش راج کی ضمانت منظور کر لی ۔

یوگیش راج ضمانت منظور

By

Published : Sep 26, 2019, 11:01 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:43 AM IST

الٰہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سدھارتھ نے یوگیش راج کے ایڈوکیٹ اور اپرگورنمنٹ ایڈوکیٹ کی جرح سننے کے بعد بدھ کے روز اس کی رہائی کا حکم دیا۔


یوگیش راج تین دسمبر 2018 کو بلند شہر تشدد معاملہ میں کلیدی ملزم ہے۔ اس تشدد میں جم کر آگ زنی، پتھراؤ، توڑ پھوڑ ہوئی تھی۔ تشدد کے دوران سيانہ کوتوالی انچارج سبودھ سنگھ کی موت ہو گئی تھی۔ بجرنگ دل لیڈر یوگیش راج پر بھیڑ کو اکسانے کا الزام تھا۔

ایڈوکیٹ آنندپتی تیواری کا کہنا تھا کہ کیس کے دیگر ملزمان کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ یوگیش راج کافی وقت سے جیل میں قید ہے۔ اس کی بھی گذشتہ 26 اگست کو کئی دیگر دفعات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ بعد میں شامل کی گئی تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے میں ضمانت ہونا باقی ہے۔

ایڈوکیٹ آنندپتی تواری نے بتایا کہ بدھ کو سماعت کے بعد عدالت نے یوگیش راج کی ضمانت عرضی قبول کر لی۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 1:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details