ریاست اتر پردیش کی الہٰ آباد ہائی کورٹ نے الہٰ آباد اور کانپور میں گنگا کے مختلف گھاٹوں کے قریب دفن لاشوں کو نمٹانے سے متعلق مفاد عامہ کی عرضی کو خارج کردیا۔
ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'گنگا کے مختلف گھاٹوں کے قریب دفن لاشوں کو ہٹانے کے لئے دائر پی آئی ایل عرضی کی نوعیت صرف تشہیر نظر آتی ہے۔ اس کا مطلب اس کے سوا کچھ نہیں ہے۔' عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ 'وہ عوامی مفاد کی ایسی عرضیوں پر غور نہيں کرے گی۔'
چیف جسٹس سنجے یادو اور جسٹس پرکاش پاڈیا پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواست گزار کے اس مؤقف کو بھی مسترد کردیا کہ 'مذہبی رسومات کے مطابق لاشوں کو جلانا اور احترام کے ساتھ لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔'