الہٰ آباد ہائی کورٹ نے تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کے خلاف دائر چارج شیٹ اور کیس ڈائری پیش کرنے میں تاخیر ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے تین اضلاع ہاپوڑ، شاہجہاں پور اور مئو کے ایس پیز کو 15 جولائی کو طلب کیا ہے۔
عدالت نے تینوں افسران سے وضاحت طلب کی ہے کہ حکم کی تعمیل کیوں نہیں کی گئی۔ جسٹس اجے بھنوٹ نے یہ حکم تھائی لینڈ کے دہا دسائی اور 12 دیگر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے دیا ہے۔
آٹھ جون کے حکم میں عدالت نے حلف نامہ داخل کرنے اور ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی جس کی کاپی درخواست گزار ایڈووکیٹ کو دی جانی تھی۔ اس حکم کی تعمیل نہیں کی گئی۔ سرکاری وکیل نے وقت مانگا۔