بنارس:گیانواپی مسجد کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کو کیمپس میں پائے جانے والے مبینہ 'شیولنگ' کی کاربن ڈیٹنگ کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس سے قبل وارانسی کی ضلع عدالت نے کاربن ڈیٹنگ کی مانگ سے متعلق عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔ کمیشننگ کی کارروائی گزشتہ سال گیانواپی کیمپس میں کی گئی تھی۔ اس دوران 16 مئی 2022 کو کیمپس میں ایک مبینہ 'شیولنگ' پایا گیا، جس کے لیے اے ایس آئی سے سائنسی سروے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
الہ آباد ہائی کورٹ نے گیانواپی کیمپس میں سروے کے دوران پائے جانے والے مبینہ شیو لنگ کے کاربن ڈیٹنگ ٹیسٹ اور سائنسی سروے کے لیے دائر عرضی کو قبول کرتے ہوئے اے ایس آئی کو حکم دیا ہے کہ مبینہ شیولنگ کو نقصان پہنچائے بغیر اس کا کاربن ڈیٹنگ ٹیسٹ کرائے۔ ہائی کورٹ نے وارانسی عدالت کے حکم کو منسوخ کر دیا ہے۔یہ حکم جسٹس اروند کمار مشرا نے لکشمی دیوی اور دیگر کی عرضی پر دیا ہے۔