سرکاری اسکیم کے تحت تمام راشن کارڈ ہولڈرز کو تمام راشن دکانوں پر فی یونٹ 5 کلوگرام چاول مہیا کیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف اس بار راشن کارڈ پر ایک کلو چنا بھی حکومت مفت فراہم کر رہی ہے۔
راشن کارڈ ہولڈر کو مفت چاول اور چنا تقسیم
ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں سرکاری اسکیم کے تحت تمام راشن کارڈ ہولڈرز کو 5 کلوگرام چاول کے ساتھ ایک کلو چنا بھی حکومت مفت فراہم کر رہی ہے۔
راشن کارڈ ہولڈر کو مفت چاول اور چنا تقسیم
کورونا وائرس کے انفیکشن سے عام لوگوں کو بچانے کے لئے تمام راشن کارڈ ہولڈرز کے معاشرتی دوری پر عمل آوری اور سینیٹائزیشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
اس کے ساتھ ہی حکومت کی طرف سے تمام راشن فروشوں کو پی پی ای کٹس بھی مہیا کی گئی ہیں تاکہ ہر ایک کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچایا جاسکے اور حکومت کے ارادے کے مطابق تمام راشن کارڈ ہولڈرز اور مزدور راشن حاصل کرسکیں۔