دہلی سے متصل نوئیڈا میں واقع گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (جیمس) میں 1 لاکھ سے زائد کورونا ٹیسٹ ہونے کے بعد ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں کویڈ ۔19 لیب اور بلڈ بینک میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو اعزاز سے نوازا گیا۔
نوئیڈا: جیمس ہسپتال کے تمام عملہ کو اعزاز سے نوازا گیا - hospital staff was honored by the hospital management
جیمس ہسپتال میں ایک لاکھ سے زائد کورونا ٹیسٹ ہونے کے بعد ہسپتال انتظامیہ کی جانب کووڈ لیب اور بلڈ بینک میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو اعزاز سے نوازا گیا۔
نوئیڈا: جیمس ہسپتال کے تمام عملہ کو اعزاز سے نوازا گیا
اس موقع سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی اور چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ نے متعدد عملے کو عزاز سے نوازا ۔
واضح رہے کہ کورونا کے ابتدائی دور میں جیمس میں صرف 50 مریضوں کی جانچ کی جاتی تھی لیکن آہستہ آہستہ اس ٹیسٹ میں اضافہ کرکے 3000 کیا گیا اور آج ایک لاکھ ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا ۔