اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں اب سبھی بازار پیر سے جمعہ تک ہی کھلیں گے: یوگی

اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے کورونا وائرس کی چین کو توڑنے کےلئے ریاست میں بازاروں کو پیر سے جمعہ تک کھولنے اور لاک ڈاؤن کو پھر سے ہر ہفتے اور جمعہ کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

All markets in Uttar Pradesh to open from Monday to Friday: Yogi
اترپردیش میں اب سبھی بازار پیر سے جمعہ تک ہی کھلیں گے: یوگی

By

Published : Jul 12, 2020, 8:33 PM IST

اترپردیش میں منی لاک ڈاؤن کے تحت ریاست میں اب صرف پانچ دن دفتر اور بازار کھلیں گے۔ بازار پیر سے جمعہ تک کھلیں گے۔ پابندی جمعہ کی رات سے شروع ہوگی اور ہر ہفتے پیر کی صبح ختم ہوگی۔

ریاستی حکومت نے ریاست میں جمعہ کی رات دس بجے سے 55 گھنٹے کا لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ اس کے تحت ضروری خدمات کو چھوڑ کر اب سب بند ہے۔

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کواپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک نظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی چین کو توڑنے کےلئے اب سبھی بازار پیر سے جمعہ تک کھلیں گے اور ہفتے اور اتوار کو ہفتے کے آخر میں بند رہیں گے۔ ہفتے کے آخر میں لاک ڈاؤن کے دوران سبھی بازاروں کی صاف صفائی اور سینیٹائزیشن کےلئے خصوصی پروگرام چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی اکائیاں بھی ہفتے اور اتوار کو اپنے یہاں سینیٹائزیشن کا کام کریں۔ سبھی کووڈ ہسپتالوں میں آکسیجن کی بلا تاخیر سپلائی یقینی بنائی جائے۔ یہ بھی دیکھا جائے کہ ہسپتال میں 48 گھنٹے کےلئے آکسیجن کا بیک اپ موجود رہے۔

یوگی نے کہا کہ حال میں جاری تعمیراتی کام جیسے ایکسپریس وے،ڈیم، سیلاب کے پیش نظر ساحلی باندھ کی مرمت کے کام، سماجی دوری کے ساتھ جاری رکھے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ بارش کی وجہ سے کہیں بھی پانی نہ بھرے۔ کووڈ-19 سے بچاؤ کے سلسلے میں وسیع پیمانے پر بیداری مہم شروع کی جائے، لوگوں کو بیدار کیا جائے کہ وہ ماسک کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور وقت وقت پر سابن سے ہاتھ دھوتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 سے روک تھام کےلئے پوری ریاست میں گھر گھر پہنچ کر سروے کا کام کیا جارہا ہے۔ اس سے جہاں ایک طرف لوگ کورونا کے سلسلے میں بیدار ہورہے ہیں، وہیں دوسری طرف اس سے متاثر لوگوں کو علاج بھی مل رہا ہے۔

انہوں نے ٹڈی دل پر موثر کنٹرول کےلئے کیمیکل کا چھڑکاو کئے جانے کی ہدایت دی۔ یوگی نے کہاکہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھاکر 50 ہزار ٹیسٹنگ ہر روز کی جائیں۔

انہوں نے گورکھپور کے بلاک کمشنر کو اپنے بلاک کے سبھی ضلعوں میں کووڈ-19 سے روک تھام اور متعدی امراض کے پیش نظر چلائی جارہی مہم کی موثر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت دی۔ بغیر علامت والے مریضوں کو کووڈ-19 کے ایل -1 ہسپتالوں میں داخل کرایا جائے۔

انہوں نے کانپور شہر،دیوریا ،کشی نگر ،بلیا اور وارانسی میں خصوصی نگرانی برتنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ گاؤں اور وارڈ پر پلس آکسی میٹر مہیا کرائے گئے ہیں۔ان کا صحیح استعمال کورونا سے نمٹنے میں کیا جائے۔ انہوں نے وزیر صحت کو سبھی سی ایم او سے رابطہ قائم کرنے کی ہدایت دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details