ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جب سے لاک ڈاون نافذ ہوا ہے، حکومت کی ہدایت پر شراب کی تمام دکانیں بند کر دی گئیں تھیں۔ لیکن لاک ڈاؤن پارٹ 2 کے خاتمے کے بعد انتظامیہ کی ہدایت پر لاک ڈاؤن پارٹ 3 میں مشروط شراب کی دکانیں کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
شراب کی دکانوں پر زبردست ہجوم اسی سلسلے میں ضلع مظفر نگر انتظامیہ نے بھی شرائط کے مطابق صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی۔
مظفر نگر میں شراب کی تمام دکانیں کھلی جس میں شراب کے ہر ٹھیکیدار سے کہا گیا ہے کہ وہ سماجی فاصلے پر عمل کرائیں اور زیادہ ہجوم اپنی دکانوں پر نہ لگائیں اور ہر شخص کے ہاتھوں کو سینیٹائزڈ بھی کیا جائے۔ اس دوران ضلع مظفر نگر میں شراب کی دکانوں پر لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔
شراب فروخت کے دوران ایس پی سٹی ستپال انٹل اور سٹی مجسٹریٹ اتل کمار نے شراب کی دکانوں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس دوران کنٹریکٹ آپریٹرز کو سمجھایا کہ شراب کی فروخت کے دوران قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے، خلاف ورزی کرنے پر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بتا دیں کہ انتظامیہ نے شرابوں کی دکانوں پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔ ابھی تک ضلع سے کسی قسم کا کوئی واقعہ موصول نہیں ہوا ہے۔