اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو میں دو روزہ آل انڈیا سیمینار - روزہ آل انڈیا سیمینار

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں 'ہندوستان میں علم حدیث و ممتاز ہندوستانی محدثین' کے عنوان پر دو روزہ آل انڈیا سیمینار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

مئو میں دو روزہ آل انڈیا سیمینار کا انعقاد

By

Published : Oct 19, 2019, 11:32 PM IST

اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا اور مدرسہ دارالعوام مئو کے زیر اہتمام منعقد سیمینار میں ملک کے معروف علماء و محدثین شرکت کر رہے ہیں۔

مئو میں دو روزہ آل انڈیا سیمینار کا انعقاد

پروگرام کا مقصد ہندوستان میں احادیث کی اشاعت اور درس و تدریس کے فرائض انجام دینے والے علماء کرام سے حاضرین کو روشناس کرانا ہے۔
اس موقع پر عنوان سے متعلق مقالات بھی پیش کئے جائیں گے۔ مقررین نے ہندوستان میں انگریزی حکومت کے دوران علماء کی قربانیوں اور دینی تعلیم کے نظام کے تحفظ پر بھی جامع مواد پیش کیا۔

سمینار کو خطاب کرتے ہوئے اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے سکریٹری مولانا عتیق احمد بستوی نے کہا کہ احادیث دین اسلام کو سمجھنے اور اس سے مستفید ہونے کا اہم ذریعہ ہیں۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے اسلامی فقہ اکیڈمی ہر سطح پر کام کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details