اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیام انسانیت فورم کی جانب سے مریضوں میں اشیاء ضروریہ تقسیم - مریضوں کو اگر خون کی بھی ضرورت

فورم کی ٹیم میں شامل مفتی ابوالقاسم نے مریضوں سے کہا کہ ہم آپ سے ملنے آئے ہیں۔ ہم آپ کی پریشانی دور تو نہیں کرسکتے لیکن رب العزت سے دعا ضرور کر سکتے ہیں کہ آپ لوگ صحت یاب ہوں اور صحت مند ہو کر گھر واپس جائیں۔

پیام انسانیت فورم کی جانب سے مریضوں میں اشیاء ضروریہ تقسیم

By

Published : Sep 10, 2021, 4:11 PM IST

Updated : Sep 10, 2021, 4:37 PM IST

اس موقع پر عیادت کرتے ہوئے فورم کے ٹیم میں شامل مفتی ابوالقاسم نے بیماروں سے کہاکہ ہم آپ سے ملنے آئے ہیں ہم آپ کی پریشانی دور تو نہیں کرسکتے لیکن رب العزت سے دعا ضرور کر سکتے ہیں کہ آپ لوگ صحت یاب ہوں اور صحت مند ہو کر گھر واپس جائیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے سبھی کو ایک ساتھ آنا پڑے گا اور متحد ہو کر ملک میں امن و امان بھائی چارہ اور محبت کی فضا قائم کی جائے۔'

ویڈیو
انہوں نے کہاکہ یہ ملک ایک گھر ہے اگر گھر میں آگ لگ گئی اور اس کو نہیں بجھایا گیا یا تو نتائج خطرناک ہوں گے لہذا سبھی کو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور آپسی بھائی چارہ محبت کو فروغ دینا چاہیے۔'انہوں نے کہاکہ' اس مہم کے تحت آج ہم لکھنو کے ،کے جی ایم یو ٹراما سینٹر میں مریضوں اور تیمارداروں سے ملاقات کیا جو انتہائی دکھ اور تکلیف میں ہیں ان کے غم کو تو ہم ختم نہیں کر سکتے ہیں لیکن ان کی مزاج پرسی اور تیمارداری کرکے ان کے غم کو ضرور کم کر سکتے ہیں۔ اسی طرح سے ان کو ضرورت کے بھی سامان دیئے۔'انہوں نے مزید کہاکہ' پہلے اور دوسرے لاک ڈاؤن میں آل انڈیا پیام انسانیت فورم نے لکھنؤ میں کئی کنٹل اناج تقسیم کیا، لوگوں کو راحتی اشیا تقسیم کیا اور ملک کے متعدد ریاستوں میں پیام انسانیت سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متعدد شعبے میں کام کر رہے ہیں اور جس کے بہتر نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔'


مولانا قاسم نے کہاکہ پیام انسانیت لکھنؤ کے گرد و نواح کے لوگوں کو طبی اشیاء سے لے کر کے مریضوں کو اگر خون کی بھی ضرورت ہوتی ہے تو وہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔'

اس موقع پر مرزا اسرار حسین، ارشدمدنی ،مفتی مشکور حسین ندوی، محمد طارق، محمد کامل خان اور انصار الحق ندوی موجود رہے۔'

Last Updated : Sep 10, 2021, 4:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details